زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 126
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 126 جلد اول اختیار کر رکھا ہے۔چھوٹے چھوٹے مضامین ہوں اور دل کو لبھانے والے ہوں۔لیکچر میں بھی وہاں یہی طریق اختیار کریں، لمبا نہ ہو۔پہلے کافی طور پر اس پر غور کیا ہوا ہو۔اور چاہئے کہ واقفیت کے بڑھانے کی عادت ڈالیں۔اس کے بغیر مبلغ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ہر راستہ چلتا شخص آپ کا دوست بن جائے تب آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔مرکزی کارکنوں کا احترام یہاں کے کارکنوں کی تحریروں کا احترام اور ان کا احترام ضروری ہے۔وہ مرکزی عہدہ دار ہیں۔اگر آپ کے خلاف مرضی بھی کام کریں تو ان کے ادب کو ہاتھ سے نہیں دینا چاہئے اور نہ کبھی مایوسی کو پاس بھٹکنے دینا چاہئے۔مایوس انسان کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔وہی شخص کا میاب ہوتا ہے جو تلوار کے نیچے بھی اپنی آئندہ کوششوں پر غور کر رہا ہو۔دعا اور احمدیان امریکہ کو پیغام ایک بج چکا ہے اور صبح آپ نے جاتا ہے اور پسلیوں کا درد اس وقت مجھے بے تاب کر رہا ہے اس لئے وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ 3 کے حکم کے ماتحت ختم کرتا ہوں۔خدا کرے آپ کے لئے اور دوسرے مبلغوں کے لئے یہ چند حروف مفید ہوں بلکہ جماعت کے لئے نفع بخش ہوں۔وہاں کی جماعت کو میرا اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہ دیں اور کہہ دیں جسم دور ہیں لیکن دل آپ کی محبت سے سرشار ہیں اور میں آپ کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتا ہوں اور مجھے آپ لوگ اسی طرح عزیز ہیں جس طرح یہاں کے لوگ۔ہاں چاہتا ہوں ان کی طرح بلکہ ان سے بڑھ کر کیونکہ مومن کو ایمانی معاملات میں بڑھ بڑھ کر قدم مارنا چاہئے آپ لوگ دین کے سیکھنے میں کوشش کریں اور دین کی خدمت میں حصہ لیں اور اسلام کو اس کی روشن شکل میں دیکھیں اور دوسروں کو دکھا دیں۔كَانَ اللَّهُ مَعَكَ اَيْنَ مَا كُنتَ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ درمیانی شب 6, 7 جنوری 1923ء) خاکسار