حضرت زینبؓ بنت خزیمہ — Page 1
اُم المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ 1 حضرت زینب رضی اللہ عنہ بنت خزیمہ پیارے بچو! اُمّ المساكين ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جن عورتوں سے نکاح کیا اُن میں اکثریت ان عورتوں کی تھی جو بیوہ تھیں یا جنھیں طلاق ہو چکی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج میں صرف ایک زوجہ محترمہ ایسی تھیں جو پہلے سے شادی شدہ نہ تھیں، ان کا نام حضرت عائشہ صدیقہ تھا۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجے گئے تھے اس لئے اُن کی رحمتیں اور شفقتیں ہر جگہ نظر آئیں۔درختوں پر، چرند پرند پر، اور سب سے بڑھ کر اشرف المخلوقات یعنی خدا کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں سے سب سے بہتر ، یعنی انسان پر ، اور انسانوں میں سب سے زیادہ شفقت کی مستحق عورت پر۔افضل الرسل صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے معاشرے اور ماحول میں جنم لیا اور بڑے ہوئے ، جہاں عورت کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔وہ