حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 16 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 16

حضرت زینب 16 صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے یہ آیت نازل کر دی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ :۔وو 66 اور کسی مومن مرد یا مومن عورت کے لئے جائز نہیں کہ جب اللہ اور اس کا (رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) کسی معاملہ میں کوئی فیصلہ کر دیں تو وہ (پھر بھی ) اپنے معاملے کا اپنی مرضی سے فیصلہ کریں اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نافرمانی کرتا ہے وہ کھلی کھلی گمراہی میں پڑ جاتا ہے۔( الاحزاب :۳۷) جب حضرت زینب نے خدا کا یہ حکم سنا تو ان کو تو اب صرف اور صرف خدا اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو پورا کرنے کی تمنا تھی اور ان کو اپنی خواہش سے زیادہ خدا اور محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش پیاری تھی۔چنانچہ آپ نے رضا مندی ظاہر کر دی اور پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب کا نکاح حضرت زیڈ سے کر دیا۔حضرت زینب با وجود اس کے کہ وہ اس رشتہ کو پسند نہیں کرتی تھیں اور صرف اور صرف اپنے رب کی رضا اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو پورا کرنے کی خاطر ان سے شادی کر لی تھی اور پوری دیانتداری سے اُس کو نبھانے کی کوشش بھی کر رہی تھیں لیکن دونوں کے مزاج اور