ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 92
کب آئیں گے؟ اندریں حالات لوگوں کو مطمئن“ یا خاموش کرنے کے دو ہی طریق ممکن تھے جن میں سے ایک پرویز صاحب نے اختیار کر لیا۔اور دوسرا جناب مودودی صاحب نے۔فَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ متفقہ عقیده جہاں تک امت محمدیہ کے مختلف فرقوں اور بزرگوں کا تعلق ہے۔آخری زمانہ میں مسیح و مہدی کی شکل میں ایک موعود کی آمد پر جزوی اختلافات کے باوجود ہمیشہ اتفاق رہا ہے۔ا۔شیعہ رسالہ معارف اسلام لاہور کا نومبر ۱۹۶۸ ء بمطابق شعبان ۱۳۸۸ھ میں صاحب الزمان نمبر شائع ہوا۔اس میں حقیقت منتظر“ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ میں ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن مجید سے پہلی کتابیں بھی ایک مدبر عالم مصلح کا ئنات کی منتظر ہیں“۔نیز علماء اسلام نے بھی لکھا ہے کہ حضرت مسیح آسمان سے آئیں گے اور جناب مہدی علیہ السلام کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔۔۔۔۔تقریبا دو ہزار احادیث و اخبار آپ کے بارے میں ملتی ہیں جنہیں بہت سے ائمہ حدیث نے نقل کیا ہے۔ترمذی۔ابوداؤد ابن ماجہ - حاکم - طبرائی۔ابوالعلی الموصلی۔وغیرہ۔یہ شیعہ سنی احادیث حضرت علی۔حضرت ابن عباس۔ابن عمر ابن مسعود - حذیفہ کمانی۔ام سلمہ۔ام حبیبہ۔ثوبان - قرة ابن آیاس علی الہلالی۔عبداللہ بن الحارث - ابو ہریرہ۔انس۔ابوسعید خدری سے مروی ہیں۔شیخ مفید نے کتاب الغیبہ۔شیخ صدوق نے کمال الدین و تمام النعمۃ شیخ ابو عبد اللہ محمد بن یوسف کنجی شافعی نے البیان فی اخبار صاحب الزمان لکھا۔ان کے بعد اس موضوع پر اکثر اہل قلم نے تحقیق کی اور تصنیفات و تالیفات کا سلسلہ جاری ہے“۔(صفحہ ۴۱۔۴۲)