ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 59 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 59

اسْمَعُوا صَوْتَ السَّمَاء جَاءَ الْمَسِيحَ جَاءَ الْمَسِيحَ نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار حدیث مجددین کسوف و خسوف کی طرح ایک اور نہایت واضح ارشا در سالت مآب ہر صدی کے سر پر مجددین امت کی آمد سے متعلق ہے۔تیرہ صدیوں میں مجددین آتے رہے اور چودھویں صدی کے سر پر آنے والے مجدد کے متعلق علماء ربانی کو یقین تھا کہ وہی امام مہدی علیہ السلام ہوں گے۔حدیث میں ہے:۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا - (ابوداؤ د جلد ۲ صفحه ۲۱۲ كتاب الملاحم باب ما يذكر في قرن المائة مطبع نو لكشور، مشكوة صفحه ۱۴) یعنی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس امت کے لئے ہر صدی کے سر پر مجد دین مبعوث فرماتا رہے گا۔تمام علماء اس حدیث کی صحت پر متفق ہیں اور واقعات نے اس کی تائید کر دی ہے کہ تیرہ صدیوں میں سے کوئی صدی ایسی نہیں گزری جس کے سر پر مجدد نہ آئے ہوں۔چنانچہ مشہور کتاب حجج الکرامہ صفحہ ۱۳۵ تا۱۳۹ سے تیرہ صدیوں کے مجددین کی فہرست درج ذیل ہے :- ا۔پہلی صدی ہجری کے مجدد حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ۔۴۵۹