ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 26
باب اوّل ظہور امام مہدی علیہ سلام کا وقت تیرھویں صدی ہجری + چودھویں صدی ہجری قرآن کریم پر غور و تدبر ، احادیث نبویہ کے مطالعہ، بزرگان اُمت کے رؤیا، کشوف اور بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام ( جو مسیح موعود بھی ہیں ) کے ظہور کا وقت و زمانہ تیرھویں صدی ہجری کا آخری حصہ یا چودھویں صدی ہجری کا ابتدائی حصہ ہے۔(1) قرآن کریم پر غور و تدبر سے زمانہ مہدی کی تعیین : يُدَابِرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ( سورة السجده ع ١ ) یعنی اللہ تعالیٰ آسمان سے زمین کی طرف تدبیر امر کرتا رہے گا۔پھر ایک عرصہ کے بعد وہ دین آسمان کی طرف چڑھ جائے گا، جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہے۔