ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 18
دور انحطاط ، غلبہ صلیب، زمین و آسمان کے نئے نئے علوم کی دریافت اور نئی سے نئی ایجادات سے زندگی کی نئی کروٹ لینا شامل تھیں۔امام مہدی ہونے کا دعوای ظہور مہدی علیہ السلام کے وقت۔علاقہ اور نشانیوں پر تفصیلی دلائل سے پہلے ہم جملہ بشارتوں اور پیش خبریوں کے مطابق سارے عالم اسلام کو خوشخبری سناتے ہیں کہ عین مقررہ وقت پر مقررہ علاقہ میں تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں اور وہ موعود امام مہدی قادیان ضلع گورداسپور میں ۱۲۵۰ ہجری میں پیدا ہوا۔۱۲۹۰ ہجری میں شرف مکالمہ و مخاطبہ یا نعمت وحی و الہام سے مشرف ہوا۔وہ ہے سیدنا مرزا غُلام احمد قادیانی عَليْه الصلوۃ والسلام آپ نے اعلان فرمایا: ا۔جب تیرھویں صدی کا آخیر ہوا اور چودھویں کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعے سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجد د ہے“۔۲۔خدائے عرش نے بذریعہ وحی آپ کو مخاطب کیا: (کتاب البریہ صفحہ ۱۶۸ حاشیه ) جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ کہ ہم نے تمہیں مسیح ابن مریم بنادیا ہے۔(ازالہ اوہام صفحہ ۶۳۲) ۳۔خدا نے آپ کو فرمایا: مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو گیا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔وَكَانَ وَعْدُ اللهِ مَفْعُولاً (ازالہ اوہام صفحه ۵۶۱) ۴۔آپ نے فرمایا:۔۱۸