یادوں کے نقوش — Page 136
خلیفہ وقت کی اطاعت ہے۔239 آپ نے تقریباً 78 سال عمر پائی۔آپ نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں اپنے پیچھے یاد گار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین آپ کی نماز جنازہ پہلے احمدنگر میں مکرم مولانا ظفر محمد صاحب ظفر نے پڑھائی اور پھر دوبارہ ربوہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشاد کی تعمیل میں مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے پڑھائی جس میں سینکڑوں احباب نے شرکت فرمائی۔مرحوم چونکہ موصی تھے اس لئے آپ کو بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔تدفین کے بعد محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کروائی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری صاحب مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی وفات سے جماعت احمد یہ احمدنگر میں جوخلاء پیدا ہو گیا ہے اسے اپنے فضل سے خود پورا فرمائے۔آمین (روز نامہ الفضل یکم اپریل 1972ء) تمت بالخير “ 240