یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 10 of 117

یادوں کے دریچے — Page 10

یادوں کے در بیچے 10 خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کا تاریخی پس منظر اور پیدائش 669 قبل اس کے کہ میں ” حضرت مصلح موعودؓ کے متعلق اپنے کانوں سنا اور آنکھوں دیکھا حال بیان کروں پیشگوئی مصلح موعود کا تاریخی پس منظر ، حضرت مصلح موعودؓ کی پیدائش ، جوانی اور حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے آپ کے متعلق ارشادات کا لکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔1- حضرت مسیح موعود علیہ السلام 22 جنوری 1886ء کو ہوشیار پور تشریف لے گئے اور شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور کے مکان کی بالائی منزل پر قیام فرمایا اور لگا تار چالیس دن عبادت اور دعاؤں میں صرف فرمائے۔اسی دوران اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر پیشگوئی مصلح موعود کا نزول ہوا جو آپ نے 20 فروری 1886ء کو ایک اشتہار کے ذریعہ شائع کروادی۔-2 حضرت مصلح موعودؓ کا یوم پیدائش 12 / جنوری 1889ء ( بمطابق 9 1 جمادی الاوّل 1306ھ ) بروز ہفتہ ہے۔3 حضرت مسیح موعود کا وصال بتاریخ 26 رمئی 1908 ء بروز منگل ( بمطابق 24 / جمادی الثانی 1326 ھ ) بوقت ساڑھے دس بجے صبح لاہور میں بر مکان حضرت ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب ہوا۔اسی روز اڑھائی بجے بعد دو پہر حضرت مولوی نورالدین صاحب نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور پونے چھ بجے شام نعش مبارک کو بذریعہ ریل گاڑی لاہور سے بٹالہ لے جایا گیا۔گاڑی رات 10 بجے بٹالہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔بٹالہ سے احباب نعش مبارک اپنے کندھوں پر اٹھا کر قادیان 27 رمئی 1908ء صبح 8 بجے پہنچے۔اسی روز یعنی 27 رمئی 1908 ء قادیان میں موجود احباب نے حضرت حکیم مولا نا نور الدین صاحب" کو آپ کا جانشین اور خلیفہ اسے منتخب کیا اور حضرت مولوی صاحب کے ہاتھ پر احباب جماعت نے بیعت کی۔اور خلیفہ اسیح نے بعد نماز عصر نماز جنازہ