یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 86 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 86

86 انا للہ چل بسے ہیں حضرت فضل عمر نائب حضرت مسیح خادم خیر البشر پسر موعود مسیح پاک وہ ثانی بشیر جس کو حق نے حسن و احساں میں بنایا تھا نظیر چل بسا فرزند دلبند اور گرامی ارجمند جس کے عزم وحوصلہ کی تھی ستاروں پر کمند رشک کرتے تھے فلک جس پر وہ مرد خوش نصیب قوم کی آنکھوں کا تارا اور مولی کا حبیب ملت بیضا کی عظمت کا جو تھا بطل جلیل ہے سہاروں کا سہارا بے نواؤں کا کفیل عمر فتح ونصرت نے سدا چوما کئے جس کے قدم جس کو ملتی تھی خدا کی عون و نصرت دمیدم بھر جو کفر کی یلغار سے لڑتا رہا بے نیاز بیش و کم ہو کر بھی جو بڑھتا رہا جس نے قرآن کے خزانوں کو بکھیرا ہر طرف گئیں دیکھا سویرا ہر طرف ظلمتیں