یادِ محمود ؓ — Page 12
12 تضرعات مسیحا کا ہے ثمر کہ نہیں؟ ملا ہے ومصلح موعود سا پسر کہ نہیں؟ پڑھو سوانح عمری کو اور بتلاؤ اسی کی ذات میں سچی ہوئی خبر کہ نہیں؟ اک ارمغان مسیح الزمان تھا محمود خدائے پاک کا زندہ نشان تھا محمود غلام صاحب لولاک تھا وہ سرتا پا نئی زمین نیا آسمان تھا محمود سُنو یہ محبت کی بات ہے لوگو آب حیات ہے لوگو اٹھو اٹھو کہ صدائے ورا ہوئی ہے بلند چلو چلو کہ راہ نجات ہے لوگو (تنویر)