یادِ محمود ؓ — Page 105
105 بیقرار جی بے طرح اداس ہیں ہر دل ہے اب بھی تمہاری یاد میں عالم ہے سوگوار ہے سونی پڑی ہوئی اک مجلس ہے ہر پھیکی پڑی ہوئی ہے ہر اک بزم کی بہار! ارتعاش اب بھی فضاؤں میں موجزن اجڑا ہوا ہے آج بھی تجھ بن ترا دیار آئیں گی تجھ سی رونقیں تجھ بن بھی اے حبیب؟ چپکے بھی بوستان میں تجھ سا کوئی ہزار ؟ پیالوں سے پیاس ان کی بجھے گی نہ ساقیا تا حشر بھی کریں گے بلانوش انتظار ٹکتے بھی ہیں نوشتہ تقدیر کے فسوں؟ عباس آئے بھی ہیں کبھی خُلد کے سوار؟ ( سید عباس علی شاہ بی اے )