وِرثہ میں لڑکیوں کا حصہ — Page 4
پیش لفظ مارچ 2006ء کی مجلس مشاورت میں لڑکیوں کو وراثت کے حق دینے کے بارے میں قرآن کریم احادیث مبارکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے ارشادات کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موضوع پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد نے ایک پُر مغز مضمون لکھا تھا جو افادہ عام کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔اس پیشکش سے ہم حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اس ارشاد پر عمل کرنے کی سعادت بھی حاصل کریں گے کہ شوری کی نمائندگی مستقل نوعیت کی ہوتی ہے اور فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے مسلسل کوشاں رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم ہمیشہ خلیفہ وقت کے ہر معروف حکم پر