وِرثہ میں لڑکیوں کا حصہ — Page 2
2 اعوذ بالله من الشيطن الرجيم يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُو اللَّهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّـهُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِيْمِ (الانفال : 30) اے ایمان والو! اگر تم متلی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کیلئے اتقاء کی صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور غیر میں فرق رکھ دے گا اور فرق یہ ہے کہ تم کو ایک ٹور دیا جائے گا جس نُور کے ساتھ تم اپنی راہوں پر چلو گے یعنی وہ نُور تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی اور حواس میں آ جائے گا تمہاری عقل میں بھی نور ہو گا تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت و سکون میں نُور ہو گا اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 177-178)