وِرثہ میں لڑکیوں کا حصہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 15 of 16

وِرثہ میں لڑکیوں کا حصہ — Page 15

15 ساری روشنی کو دُور کر دے گی۔ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھوکہ دو کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا۔کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آ جائے۔نفسانیت کی فربہی کو چھوڑ دو کہ جس دروازے کے لئے تم بُلائے گئے ہو اس میں ایک فربہ انسان داخل نہیں ہو سکتا۔کیا ہی بد قسمت وہ شخص ہے جو ان باتوں کو نہیں مانتا جو خدا کے منہ سے نکلیں اور میں نے بیان کیں۔بس اسی پر میں اپنے اس نوٹ کو ختم کرتا ہوں۔جن کے کان ہوں گے وہ سُنیں گے اور جن کے دل ہوں گے وہ مانیں گے اور باقی خدا کے حوالے۔واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین خاکسار مرزا بشیر احمد - ربوہ 28 جولائی 1960ء