واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 31 of 142

واقعات صحیحہ — Page 31

۳۱ نہیں ہیں۔اور انکار کا یہ طریق اُن کی طرف سے بہ سبب اُس خوف کے نہیں ہے کہ وہ مرزا صاحب کے مقابل تفسیر لکھنے سے عاجز ہیں۔تو ایسی قسم کے بعد اگر ایک سال کے اندر مرزا صاحب کی تائید میں کوئی نشان ظاہر نہ ہوا تو پھر بھی ہم ہی مغلوب سمجھے جائیں گے۔چلو اب تو فیصلہ بہت آسان ہو گیا۔۲۵ /اگست کے اندر ایسا حلف نامہ شائع کرا دیں۔اور اگر آپ کو ضرور مباحثہ کا ہی شوق ہے تو مولوی محمد احسن صاحب ۲۵ را گست کو مباحثہ کے واسطے یہاں پہنچ جائیں گے یہ بھی لیجئے۔مرزا صاحب کے مقابل تفسیر لکھنے سے تو آپ رہے۔اُن تین علماء سے مذکورہ بالا گواہی ہی دلا دیں کہ آپ بھاگ نہیں گئے۔یہ بھی نہیں ہو سکتا تو مولوی محمد احسن صاحب مباحثہ ہی کر لیں۔اور اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو ہزار لعنت ہے اُس پر جو کوئی طریق بھی فیصلہ کا اختیار نہ کرے اور زمین میں فساد مچانے کی کوشش کرتا پھرے۔پیر صاحب گولڑوی کی اس مکارانہ کارروائی کے رد میں مفصل اشتہار مولوی محمد احسن صاحب کا مؤرخہ ۱۴ راگست ۱۹۰۰ء دیکھنا چاہئے۔اور عنقریب قادیاں سے ایک اور اشتہار حضرت اقدس کی طرف سے بھی پیر گولڑوی کی قلعی کھولنے کے واسطے آتا ہے۔والسلام علی من اتبع الہدی۔اتمام حجت ہم لاہور جماعت مریدان حضرت اقدس مسیح موعود حضرت مرزا غلام احمد صاحب (موسومہ بہ انجمن فرقانیہ لاہور ) اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر صحیح اقرار کرتے ہیں کہ اگر پیر مہر علیشاہ صاحب گولڑ وی حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود کے مقابل ایک جگہ بیٹھ کر بغیر مدد دیگرے بعد دعا سات گھنٹہ کے اندر حضرت مرزا صاحب کے مجوزہ اشتہار کے موافق تفسیر عربی لکھ کر اپنا غلبہ دکھا ئیں تو ہم ایک ہزار روپیہ نقد بلا عذر ان کی خدمت میں پیش کر دیں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ پیر مہر علیشاہ صاحب کے مرید خصوصاً حافظ محمد الدین صاحب تاجر کتب ضرور پیر صاحب کو آمادہ کریں گے۔کیونکہ دعا کی قبولیت کے دیکھنے کا یہ بے نظیر موقع انہیں دیا گیا ہے۔اب اس سے فائدہ اٹھانا یا نہ اٹھانا ان کا اختیار ہے۔بر رسولاں بلاغ باشد و بس۔