واقعات صحیحہ — Page iii
i پیش لفظ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے :۔لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الألْبَابِ (یوسف: 112) کہ انبیاء کے واقعات میں عقلمندوں کے لئے عبرت ہے۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سچی تاریخ اہل قلب و نظر کیلئے سبق اور نصیحت ہوتی ہے۔مگر برا ہو اہل باطل کا جو اسے مسخ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔خدا کے ہر فرستادے کے ساتھ الہی تائید ونصرت کی یہ تاریخ اس زمانہ کے مامور مسیح و مہدی کے عہد میں بھی دہرائی گئی۔ایسے بے شمار واقعات میں سے ایک مثال پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے مقابل پر تفسیر نویسی کا عظیم الشان اور زندہ جاوید نشان ہے ، جسے مٹانے کی مذموم سعی کرنے والے آج بھی یہ دروغ بے فروغ پھیلانے سے باز نہیں آتے کہ پیر صاحب تو مقابلہ کیلئے لاہور پہنچ گئے مگر مرزا صاحب نہ پہنچے اور یوں گویا انہیں شکست ہوئی۔جبکہ پیر صاحب کے قلم نے از خود چل کر لکھنا شروع کر دیا۔سبحان اللہ ! وہ قلم تو اپنے پیر صاحب سے بھی زیادہ مستعد نکلا کہ جو کا پیر صاحب نہ کر سکے ان کے قلم نے کر دکھایا، وہ قلم تو ضرور کسی عجائب گھر کی زینت ہوگا۔کم از کم گولڑہ شریف ریلوے سٹیشن کے تاریخی عجائب گھر میں۔مگر حقائق تلخ ہوتے ہیں فی الواقع ایسا نہیں بلکہ معاملہ اسکے بالکل برعکس ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے علماء سے طویل مباحثات