حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 43 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 43

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 43 خود نوشت حالات زندگی آزادی کی اجازت تو دلائی گئی ہے لیکن آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ میں نے منذر خواب دیکھا جس میں جعفر صادق مرحوم کو گھوڑے پر سوار کیا ہے اور ان کو الوداع کہتا ہوں اور سیدھا راستے پر جانے کو کہتا ہوں لیکن وہ سیدھا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ایسا راستہ اختیار کر رہے ہیں جو دلدل والا ہے اور میرے دیکھتے دیکھتے اندھیرے میں وہ غائب ہو گئے۔علاوہ ازیں میں جماعت کے افراد کو دیکھتا تھا کہ وہ بوجہ ملازمت سرکاری دعوۃ الی اللہ سے عام طور پر خائف تھے۔مرحوم جعفر صادق سل سے بیمار ہو کر قادیان آئے اور الحمد للہ کہ مجھے ان کی تیمارداری وغیرہ خدمت کا موقع ملا۔مرحوم نیک مخلص اور شریف طبع تھے۔اللهم اغفر له وارحمه خدمات سلسلہ خدمات سلسلہ کے تعلق میں آپ ( مولانا دوست محمد شاہد مورخ احمد بیت مراد ہیں۔جن کی درخواست پر آپ نے یہ خود نوشت حالات رقم فرمائے۔مرتب) کے استفسار کا ایک حصہ تشنہ کام رہے گا اگر کشمیر کی آزادی کے بارہ میں جو جد وجہد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے فرمائی ہے اور اس ضمن میں خاکسار کو خدمت ادا کرنے کا موقع ملا ہے اس کا ذکر نہ کروں اور مجھے یہ دیکھ کر ہمیشہ تکلیف ہوئی کہ ہم عصر مؤرخین کی طرف سے آپ کی یہ اہم خدمات نظر انداز کی جا رہی ہیں ھے کشمیر کمیٹی میں خدمات کشمیر کمیٹی کی جدوجہد شروع کرتے وقت مسلمان لیڈروں نے بالاتفاق حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کو اس کیلئے صدر منتخب کیا تھا اور کشمیر کمیٹی قائم کی گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ (نے) برطانوی حکام اعلیٰ کے ساتھ گفت و شنید کرنے کیلئے مرحوم (حضرت مولانا عبدالرحیم ) درد صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) سے کام لیا اور جہاں اور کام کرنے والوں کو