حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 153 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 153

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نسبت اپنے عمل کے۔153 مناجات ولی اللہ ه - اللَّهُمَّ اغْفِرْلِى جِدِى وَهَزَلِى وَخَطَآئ وَعَمَدِي وَكُلُّ ذَالِكَ عِنْدِي ( مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۴۱۸) الہی ! میری سنجیدگی کو اور میری ہنسی مذاق کو اور میری بھول چوک کو اور میری جان بوجھ کی غلط کاریوں کو بخش۔یہ سب باتیں مجھ میں پائی جاتی ہیں۔- اللَّهُمَّ اغْفِرْلِى مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بهِ مِنّي اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ اَنْتَ الْمُؤ خِرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۲۰) الہی ! بخش مجھے جو تقدیم اور جو تاخیر میں نے کی اور جو میں نے چھپ کر کیا اور جو میں نے کھلے طور پر کیا اور جو اسراف میں نے کیا اور وہ بھی جس کو تو زیادہ جانتا ہے مجھ سے۔تو ہی پہلے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔کوئی نہیں قابل پرستش بجز تیرے اور نہیں ہے طاقت گناہ سے پھرنے کی اور نہ ہی نیکی کرنے کی مگر اللہ کی توفیق سے۔- اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِى كُلَّهُ وَجُلَّهُ وَ أَوَّلَهُ وَاخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ - (مسلم کتاب الصلوۃ حدیث نمبر ۱۰۸۴) الہی ! ڈھانپ میرے تمام گناہ اور بڑے اور پہلے اور پچھلے اور ظاہر اور پوشیدہ۔- اللَّهُمَّ إِنِي اسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِى وَ اسْتَهْدِيْكَ لِمَرَاشِدِ أَمْرِى وَاسْتَجِيرُكَ مِنْ شَرِّنَفْسِى وَاتُوبُ إِلَيْكَ فَتُبُ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ رَبِّي ( موسوعه اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه ۲۱۲) الہی ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اپنے گناہوں کی اور رہنمائی چاہتا ہوں تجھ سے اپنے نیک کاموں کی اور پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اپنے نفس کی بُرائی سے اور تو بہ کرتا ہوں تو میری توبہ قبول