حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 128 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 128

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 128 کچھ یادیں، کچھ تاثرات خدمت خلق خدا تعالیٰ نے میری امی کو ایک محبت بھرا دل عطا کیا تھا ان کے دل میں نہ صرف اپنے رشتہ داروں کے لئے بلکہ تمام لوگوں کے لئے بہت محبت تھی جب ان کو کسی کی بیماری یا دکھ یا تکلیف کا علم ہوتا تو ان کا دل غم سے بھر جاتا وہ اس کے لئے دعائیں بھی کرتیں اور ہر طریقہ سے ان کے دکھ میں شریک ہو کر اسے دور کرنے کی کوشش کرتیں۔اپنے ہمسایوں کا خاص خیال رکھتیں۔ان کی نمی اور خوشی کے موقعوں میں شریک ہوتیں۔مهمان نوازی خدا تعالیٰ کے فضل سے میری امی میں مہمان نوازی کا جذ بہ بھی بہت زیادہ تھا کبھی کسی کو بغیر خاطر کے گھر سے جانے نہیں دیا۔جلسہ سالانہ کے مہمانوں کا خاص طور پر خیال رکھا کرتیں۔ان کی ہر ضرورت پوری کرنے کی کوشش کرتیں۔وہ اس بات پر بہت خوش ہوتیں کہ جلسہ کے مہمان زیادہ سے زیادہ ان کے گھر ٹھہریں اور وہ ان کی اپنے ہاتھ سے کھانے پکا کر خدمت کریں اور ثواب حاصل کریں۔میری والدہ میں دوسروں کیلئے قربانی کا جذ بہ بہت زیادہ تھا وہ اپنے نفس کو دوسروں کیلئے تکلیف میں ڈال کر ہر وقت مدد کیلئے تیار رہتیں۔ایک واقف زندگی اُس وقت تک اپنے وقف کو نبھا نہیں سکتا جب تک اُس کی بیوی بھی ساتھ وقف نہ کرے۔اس لحاظ سے میری امی نے اپنے خاوند کے ساتھ مکمل وقف کر کے زندگی گزاری۔دنیا کے شوق اور خواہشات کو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر چھوڑ دیا اور بہت ہی صبر اور اطمینان سے ایک سادہ زندگی اپنے واقف زندگی خاوند کے ساتھ کامل محبت اور اطمینان سے گزاری۔اللہ تعالیٰ ان پر ہزاروں رحمتیں نازل فرمائے اور ہم سب کو ان کے اخلاق عالیہ اور اوصاف جمیلہ اپنانے کی توفیق بخشے۔آمین (ماہنامہ مصباح ربوہ اگست ستمبر ۱۹۸۹ء)