ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 57 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 57

۵۷ فتنہ گویا فسطورا را مہب نے بھی بحیرہ راہب کی طرح آپ کو دیکھ کر پیشگوئی کی کہ یہ شخص نبی ہے۔خدا تعالیٰ اس کو دنیا کی ہدایت کے لئے چنے گا۔اور یہ خدا کا پیغام پہنچائے گا۔بچہ ان عالموں رہا ہوں کو کیسے معلوم ہوجاتا تھا کہ آپ کو اللہ میان یکی کی طرف بلانے والا بنائے گا۔اپنا نبی بنائے گا۔ماں آپ کو چند اصول بتاتی ہوں جن کی مدد سے آپ آسانی سے سمجھ جائیں گے کہ خدا تعالیٰ کے پیاروں ، اس کے مقدس بندوں کو کیسے پہچانا جانا ہے۔پھر نبی کا مقام تو ان سب سے بلند ہوتا ہے لیکن ہم تو حضرت محمد مصطفے اصلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔جو خدا کو سب سے زیادہ پیارے تھے۔پھر ان کے لئے نہ صرف دنیا بلکہ ساری کائنات کو بنا یا گیا۔اور ہر نبی کو آپ کے بارے میں بتایا گیا۔ان انبیاء علیم السلام نے اپنی اپنی امتوں کو وہ تمام نشانیاں سمجھائیں جو اس مقدس واخوات محمد کے زمانے سے تعلق رکھتی تھیں۔صرف اس دور کی ہی نشانیاں نہیں بتائیں بلکہ آپ کے جسمانی وجود کی نشانیاں۔پھر آپ کے بزرگوں میں پائی جانے والی باتیں۔آپ کے والد کے بارے میں۔پھر بعض لوگوں کو آپ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے پیار کے، اس کی محبت کے سلوک کے نمونے بھی نظر آئے۔جو آپ کی سچائی کا نشان تھے۔اس کے علاوہ آپ کے اخلاق اور کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔یہ آپ کی سیرت میں ظاہر ہونے والی نشانیاں تھیں جو پہلے سے بیان کر دی گئی تھیں۔نقوش رسول نمبر جلد 1 صفحہ 24