وحی و الہام — Page 70
70 ہاں خدا تعالیٰ ان پر وحی حقیقی نازل کرے گا جیسا کہ مسلم کی حدیث میں ہے۔(۲) اس حدیث کو نقل کر کے نواب صدیق حسن خاں صاحب لکھتے ہیں: و ظاہر آنست که آرندہ وحی بسوئے او جبرئیل علیہ السلام باشد۔بلکہ ہمیں یقین واریم و در ال تر و دنمی کنم چه جبر انمیل سفیر خدا است در میان انبیاء علیم السلام و فرشته دیگر برائے اس کار معروف نیست “ ( حج الكرامه صفحه 431 ) کہ ہمیں یقین ہے کہ مسیح موعود کی طرف جبرائیل ہی وحی لے کر آویں گے کیونکہ انبیاء کی طرف خدا کی وحی لانے کے لئے وہی مقرر ہیں۔اور ان کے سوا کوئی دوسرا فرشتہ اس کام پر مقرر نہیں ہے۔(۳): علامہ ابن الحجر اہتیمی فرماتے ہیں: وَذَلِكَ الْوَحْنُ عَلَى لِسَانِ جِبْرِيلَ إِذْ هُوَ السَّفِيرُ بَيْنَ اللَّهِ تَعَالَى وَانْبِيَائِهِ (روح المعانی جزء 22 صفحہ 41 تفسیر سورۃ الاحزاب زیر آیت خاتم النبیین ) کہ ( مسیح موعود پر نازل ہونے والی ) وہ وحی جبریل کی زبان سے ہوگی کیونکہ وہی اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء کے درمیان سفیر کے ہیں۔