وحی و الہام

by Other Authors

Page 48 of 76

وحی و الہام — Page 48

48 غیر انبیاء پروحی پہلی امتوں میں غیر انبیاء پر وحی کا نزول اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (سورة الانبیا ) اور تجھ سے پہلے ہم نے کبھی کسی کو نہیں بھیجا مگر مردوں کو جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔پس اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بیان فرمایا ہے کہ منصب نبوت صرف مردوں کو دیا جاتا ہے لیکن ولایت میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی ہمیشہ شامل ہوتی رہیں اور خدا تعالی دونو سے ہمکلام ہوتارہا اور انہیں اپنی رحمت اور فضلوں سے نوازتا رہا۔یہ یمت الہی صرف امت محمدیہ ہی کو حاصل نہیں بلکہ اس کے ساتھ پہلی امتوں کے اولیاء بھی اس نعمت ہمکلامی میں شریک ہیں۔(1) قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِى إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ ) ( سورۃ القصص آیت 7 اور ہم نے موسٹی کی ماں کی طرف وحی کی کہ اسے دودھ پلا۔پس جب تو اس کے بارہ میں خوف محسوس کرے تو اسے دریا میں ڈال دے اور کوئی خوف نہ کر اور کوئی غم نہ کھا۔ہم یقیناً اسے تیری طرف دوبارہ لانے والے ہیں اور اسے مرسلین میں سے ایک رسول ) بنانے والے ہیں۔“ موٹی کی ماں کا نام یو کبد تھا (خروج باب 16 آیت 20) یا یوحانذ تھا ( تفسیر الخارن جزء5