وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 70
تحقیق کے لیے خود کشمیر گئے اور انتہائی محنت و قابلیت سے معلومات جمع کر کے ایک کتاب شائع کی جس کا نام ہی یہ رکھا کشمیر میں فوت ہوئے۔(JESUS DIED IN KASHMIR) سوع ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ امریکہ کے ایک نہایت مستند مسیحی ادار می نے جو دنیا کے مشہور عیسائی سکالرز پیشتمل تھا، کئی برسوں کی تحقیق کے بعد یہ انکشا کیا کہ مرقس اور لوقا کی وہ آیات جن میں مسیح کے آسمان پر جانے کا ذکر ہے سراسر جھوٹی، وضعی اور جعلی ہیں۔صعود مسیح سے متعلق الحاقی آیات کا اخراج امریکی چرچ کی نیشنل کونسل نے اس تحقیق کی بنا پر ایک نیا معیاری اور مستند ترجمہ "ی لوائنز ڈسٹینڈرڈ ورشن" (Revised Standard Version) کے نام سے شائع کیا اور اس میں سے علاوہ دیگر کئی الحاقی آیات کے ان آیات کو بھی تمن سے خارج کر دیا جس نے عیسائیت کے تمام حلقوں میں صف ماتم بچھا دی ہے۔چنا نچہ بر صغیر کے بعض مسیجی لیڈروں نے حال ہی میں نہایت خوفزدہ ہو کر لکھی ہے کہ : مترجمین کے سامنے ایک ہی مقصد تھا کہ جہاں تک ہو سکے کلام مقدس میں سے وہ تمام آیات حذف کر دی جائیں جن سے خداوند یسوع کا تجبتم ، الوہیت ، کفارہ ، مردوں میں سے زندہ ہونا اور آسمان پر صعود فرمانا ثابت ہوتا ہے تاکہ خداوند یسوع مسیح کی دوبارہ آمد مشکوک ہو جائے اور خداوند کو وہی حیثیت حاصل رہے جو دوسرے انبیاء کو حاصل ہے اور انہوں نے اس طرح خداوند مسیح کی الوہیت اور