وفات مسیح اور احیائے اسلام

by Other Authors

Page 43 of 72

وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 43

۴۳ میسج ہی ختم المرسلین ہے۔محمد صا حب تو نبی ہی نہیں ختم المرسلین کیسے ہو سکتے ہیں ؟ مذہب اسلام حصہ دوم منٹ تاحث مطبوعہ امریکن مشن پریس لدھیانہ) نیز پادری آرد روس نے مسیح یا محمد (Christ or Mohammad) نامی رسالہ میں یہ اشتعال انگیز پراپیگنڈہ کیا کہ : یسوع مسیح سب سے بر تیرہ اور خاتم المرسلین ہے اور اسی کے وسیلہ سے نجات ہو سکتی ہے " رصت مطبوعہ نشانہ ناشر کو سچن لٹریچر سوسائٹی لدھیانہ ) اس آدھا کے ثبوت میں پادری مذکور نے جو کچھ لکھا اس کو پڑھکر ایک سچے عاشق رسول کا دل شق اور جگہ پارہ پارہ ہو جاتا ہے۔اس بد بخت نے اپنے خبث باطن کا اظہار جن دلخراش الفاظ میں کیا وہ یہ تھے :۔(نعوذ بالله محمد صاحب مر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔اور دوسرے لوگوں کی طرح اس کا جسم بھی لڑ گیا اور خاک اُسے کھا گئی لیکن میسج - ہرگز نہیں موا بلکہ اللہ تعالیٰ نے ایسے زندہ آسمان پر اٹھا لیا۔دیکھئے محمد صاب تو مر گئے اور ان کے جسم کو خاک کھ گئی رنعوذ باللہ) ہم ان دونوں میں سے بڑا نبی کس کو کہیں گے ؟ اور تمام بنی آدم کا نجات دہندہ کون ہو سکتا ہے ؟ کیا وہ جو مر گیا یا وہ کہ جس نے موت کا مزا نہیں چکھا اور ہمیشہ زندہ ہے ؟" رایضاً ص صلیب کے علمبرداروں کے شرمناک ہتھکنڈے حضرت آدم سے لیکر آج تک لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے متفرق طور پر جو کرد فریب گئے گئے ہیں ان میں سے کوئی دقیقہ دجل کا ایسا نہیں رہ گیا جو گر جا سے ظاہر ہو نیواں