وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 55 of 508

وفا کے قرینے — Page 55

حضرت خلیة السیح الثانی رضی اللہ عنہ 55 آپ وہ ہیں کہ جنہیں فخر رسل کا ہے خطاب دیکھنے والے جب ہی صلِ علیٰ کہتے ہیں استجابت کے کرشمے ہوئے مشہور جہاں آپ کے ڈر کو ذر فیض و عطا کہتے ہیں کوئی آتا ہے یہاں سائل دنیا بن کر مطلب اپنا وہ زر و مال و غنا کہتے ہیں رزق اور عزت و اولاد کے گاہک ہیں کئی بخشوانے کو کئی اپنی خطا کہتے ہیں کوئی دربار میں آتا ہے کہ مل جائیں علوم کوئی اپنے کو طلبگار شیفا نیک بننے کے لئے سینکڑوں در پر ہیں پڑے خود کو مشتاق رہ زُہد و تقی کہتے ہیں ہیں طالب بنت فردوس ہیں اکثر عاقل دار فانی کو فقط ایک سرا کہتے ہیں میں بھی سائل ہوں طلبگار ہوں اک مطلب کا کوئے احمد کا مجھے لوگ گدا کہتے ہیں میری اک عرض ہے اور عرض بھی مشکل ہے بہت دیکھئے آپ بھی سن کر اسے کیا کہتے ہیں