وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 44 of 508

وفا کے قرینے — Page 44

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 44 مبارکباد مکرم حضرت منشی جھنڈے خان صاحب اے مرے مولا! ترے احساں ہیں ہم پر بے بہا جس نے پھر تازہ کیا دین محمد مصطفیٰ ورنہ تھا گرداب میں بیڑا پڑا اسلام کا بھیج کر اک ناخدا تو نے لیا ہم کو بچا آیا مهدی قادیاں عالم میں مشہوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی جب سے ہجرت مصطفے کو ہو گئے تیرہ سو سال غلبه دقبال سے تھا دین کو پہنچا زوال منطقی و فلسفی تھے چل رہے کچھ اور چال پھنس کے جس کے جال میں تھا چھوٹا بیشک محال تب خدا کے فضل سے مہدی کی ماموری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی دشمنان دین جو کرتے تھے حملے گھات سے ہو گئے وہ مات سب، مہدی کی تصنیفات سے