وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 452 of 508

وفا کے قرینے — Page 452

حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز 452 مرا مرکز مرا محور ، خلافت ہے مرے آقا! مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب ترے لمس عقیدت کی عنایت ہے مرے آقا کہ اب دل میں فقط تیری محبت ہے مرے آقا زہے قسمت کہ دیکھا ہے تجھے تیرے قریب آکر مگر آگے بہت لمبی مسافت ہے مرے آقا تجھے پا کر محبت نے کچھ ایسا رنگ پکڑا ہے ذرا دل کا دھڑکنا بھی قیامت ہے مرے آقا اگر تیرا اشارہ ہو تو تن من دھن لٹا دوں سب مرا مقصد تو بس تیری اطاعت ہے مرے آقا میں حاضر ہوں مرے دلبر یہ جاں حاضر یہ دل حاضر ترے قدموں میں سر رکھنا سعادت ہے مرے آقا مجھے غیروں سے کیا لینا مجھے دنیا سے کیا ڈرنا مرا مركز ، مرا محور ، خلافت ہے مرے آقا عدو کی بدزبانی پر قلم تلوار کردوں میں مگر اس کو دُعا دینے کی عادت ہے مرے آقا