وفا کے قرینے — Page 12
حضرت خلیفہ المسیح الا ول رضی اللہ عنہ 12 مرید با صفا ایسا ، کہ مرشد بھی تھا گرویدہ مکرم عبدالمنان ناہید صاحب لگا جب اُسکو مشکل مرحلہ تنہا مسافت کا مسیح پاک نے اللہ سے اک صدیق کو مانگا مسیح و مہدی دوراں کی پیہم التجاؤں فضائے آسمانی بھر گئی اُسکی دعاؤں سے عطا اسکو ہوا اک جاں شار باوفا ایسا ملا اسکو ، تو پایا اسکو جیسا اُسنے مانگا تھا وہ اک شاہی طبیب اُسکی بسر اوقات شاہانہ پر اسکے باوجود اُسکی طبیعت تھی فقیرانہ وطن سے قادیاں آیا ، وطن کو پھر نہیں لوٹا مسیح پاک کے در پر وہ دنیا بج کے آبیٹھا پھر اسنے ایک دن مرشد کی خدمت میں یہ لکھ بھیجا میں ہوں تجھ پر فدا، جو کچھ بھی ہے میرا وہ ہے تیرا محبت اُس سے کی ، تو کی پھر ایسے پیروی اُسکی ہے کرتی پیروی جوں نبض کی حرکت تنفس کی نگہ باریک ہیں اور نکتہ رس اور جامع الانوار رقيق القلب ، عالم باعمل اور زبدۃ الاخیار