وفا کے قرینے — Page 321
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 321 خلافت راشدہ کے تا قیامت بقا کی بشارت مکرم محمد صدیق صاحب امرتسری یہ سورہ نور میں وعدہ ہے سب ایمان والوں سے خُدا والوں، رسول پاک اور قرآن والوں۔عمل جن کے بھی صالح ہوں گے وہ انعام پائیں گے خُدائے دو جہاں سے دولت الہام پائیں گے عطا ہو گی انہیں ہر دور میں نعمت خلافت کی بڑھے گی جس سے عز وشاں محمد کی رسالت کی خلافت اُن سے پہلی امتوں میں جیسے رائج تھی اسی نہج پہ ہو گی اُمّت احمد میں بھی جاری وہ اُمت کے لئے یکسر حصارِ عافیت ہو گی اسی سے سب کی وابستہ صلاح و مشورت ہوگی خُدا کو اپنے بندوں کے لئے جو دیں پسند آیا جسے اُس نے شہ ابرار پر نازل ہے فرمایا خلافت کے ذریعہ اس کو ہو گی تمکنت حاصل جہاں میں عزّ و استحکام و قدر و منزلت حاصل خلیفہ منتخب جب بھی نیا ہو گا مشیّت بدل جائیں گے سب خوف و خطر امن و سکینت -