وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 306 of 508

وفا کے قرینے — Page 306

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 306 حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی یاد میں خانہ ہستی کا ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ حسیں پیر مغاں تھا شخص کہ ادراک کا اک زندہ جہاں تھا جھکتی تھی جبیں اس کی بس اللہ کی خاطر !! وہ دین کا ستوں عزم کا اک کوہ گراں تھا وہ ذات کے گنبد میں جو محصور نہیں تھا فهم و ذکا علم کا تابندہ نشاں تھا وہ وہ پیکر شفقت تھا بہت عالی گہر تھا رخشنده و پر نُور جہیں گل بہ دہاں تھا بھولی نہیں کانوں کو وہ لہجہ کی حلیمی جس میں کوئی تاثیر کا اک جادو نہاں تھا تزئین گلستاں میں رہا مدتوں مصروف استاد بھی تھا، دوست بھی تھا ، اک نگراں تھا اک داعی الی اللہ تھا صداقت کا نشاں تھا تثلیث کا ہر بُت تیرے دم سے لرزاں تھا مشعل سا فروزاں رہا ظلمت کے نگر میں اک نور کا ہالہ تھا کہ جو رقص کناں تھا