وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 273 of 508

وفا کے قرینے — Page 273

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 273 رخصت ہوا! صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ آنکھ جس کی یاد میں ہے خونچکاں رخصت ہوا! جس کے غم میں دل سے اٹھتا ہے دھواں رخصت ہوا! نافلہ لک کی تابندہ بشارت کا ثبوت وہ مسیح پاک کا زندہ نشاں رخصت ہوا! گئی اسپین اُن کی منتظر ہی رہ ناصر دین خُدا سُوئے جناں رخصت ہوا! کچھ نئی راہوں کا بھی ہم کو پتہ بتلا گیا ثبت کر کے اپنے قدموں کے نشاں رخصت ہوا! حوصلہ ایسا کہ انساں دیکھ کر حیران ہو صبر و ہمت کا وہ اک کوہ گراں رخصت ہوا! جس کے آگے چُپ ہوئے سب عالمانِ ذی وقار اہلِ علم و اہلِ دانش ، نکتہ داں رخصت ہوا! لا الہ کا ورد بر لب ، دعوتِ حق بر زباں جس کے ہر فقرے میں تھا رنگ اذاں رخصت ہوا! حسن، احساں، پیار شفقت یاد کیا کیا آئیں گے وہ شہ خوباں ، نگار دلبراں رخصت ہوا!