وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 224 of 508

وفا کے قرینے — Page 224

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 224 خدا کے بندے مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب خدا کے بندے خدا کے حبیب ہوتے ہیں خدا سے اُن کے تعلّق عجیب ہوتے ہیں نفس نفس میں خدا کی صفات کے مظہر قدم قدم پہ وہ اس کے نقیب ہوتے ہیں سکون پاتے ہیں اُن سے مریض روحانی وہ ایسے دردوں دُکھوں کے طبیب ہوتے ہیں جہاں میں رہتے ہیں بیگانہ جہاں بن کر وہ محو حضرت ربّ مجیب ہوتے ہیں ملے ہے غیب سے اُن کو متاع روحانی نگاہ خلق میں گو وہ غریب ہوتے ہیں حریم مقدس میں اونچا مقام رکھتے ہیں خدا کی گود میں وہ خوش نصیب ہوتے ہیں خدا ہی غیب سے دیتا ہے شاد انہیں سب کچھ کہ اس کی دین کے رستے عجیب ہوتے ہیں