وفا کے قرینے — Page 213
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 213 تیری جلوہ گاہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ سے ملاقات کے بعد مکرم مبارک احمد عابد صاحب میں نے ایسا نور دیکھا تیری جلوہ گاہ میں جو جلال مہر میں ہے ، ئے جمال ماہ میں جس سے لرزاں ہو غرورِ سطوتِ باطل مدام ایسی شان تمکنت ہے تیری عزّ وجاہ میں تیرا حال و قال ہے عشق خدا ، عشق رسول جو ہدایت بن کے روشن ہو دل گمراہ میں تیری تحریکات کے صدقے کہ تو نے جان جاں ہم کو شامل کر دیا خوشنودی اللہ میں تیرے ارشادات کی تعمیل ہے عین حیات جان و مال و آبرو حاضر ہیں تیری راہ میں تیرے قدموں میں پناہیں ڈھونڈھنے کی آس میں آگیا عابد تری شفقت بھری درگاہ میں