وفا کے قرینے — Page 195
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 195 قیادت حضرت خلیفہ المسح الثالث ایدہ اللہ مکرمہ مومنہ فرحت صاحبہ، لائکپور یہ کیا ہوا کہ ناگہاں سب اہل دل سنبھل گئے یہ کس کے فیض سے تمام غم خوشی میں ڈھل گئے یہ کون آگیا کہ اپنے روز و شب بدل گئے قدم قدم روش روش ہزاروں دیپ جل گئے ہیں سنگ و خشت راہ میں مگر ہے مائل سفر نگر نگر شہر شہر ہے عزم اس کا مشتہر جو تھک کے پھر پلٹ پڑے نہیں ہے اس کی وہ نظر ہے اس کی جراتوں کا ذکر عرش اور فرش پر