وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 116 of 508

وفا کے قرینے — Page 116

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 116 قصر خلافت مکرم اختر گوبند پوری صاحب ہم دوشِ ثریا ہے تو اے قصر خلافت تو لاریب تیرے در و دیوار میں ہے نور صداقت ہے مظہر انور سراسر چکے ہیں ترے نور سے مہر و مہ و اختر تقدیس سے معمور ہر اک گوشہ ہے تیرا صد جلوه گر طور ہر اک گوشہ ہے تیرا حُسن و شرف ابنِ مسیحا کی عطا ہے جو مرکز عرفان ہے جو اہلِ سخا ہے اے قصر خلافت کوئی تجھ سا ہی نہیں ہے تو رہبر کامل کی اقامت کا امیں ہے وہ رہبر کامل رہِ ہستی کا قلاوز وہ اس نطق مقدس کی ہر اک بات ہے جائز پرچم اسلام کا تابندہ ستارا وہ احمدیت کے لئے مضبوط سہارا