اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 81 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 81

اسوہ انسان کامل 81 حق بندگی ادا کر نے والا۔۔۔۔عبد کامل حق بندگی ادا کرنے والا۔۔۔عبد کامل صحرائے عرب کی تاریک اور پر سکوت رات میں ہو کا عالم طاری تھا۔ہر طرف ایک سناٹا تھا۔خانہ کعبہ کے پڑوسی اور وادی بطحا کے مکین رنگ رلیاں منا کر اور شراب کی محفلیں سجانے کے بعد خواب نوشیں میں مست پڑے سور ہے تھے۔۔۔۔عین اس وقت مکہ سے چند میل دور جنگل کے ایک پہاڑی غار میں ایک معصوم اور عابد و زاہد عربی نوجوان عبادت میں مصروف تھا۔وہ اپنے رب کریم کے آستانہ پر سجدہ ریز ہو کر گریہ وزاری کر رہا تھا اور نہایت سوز وگداز کے ساتھ اس کے حضور میں التجا کرتا تھا ”اے ہادی! اس جاہل قوم کو ہدایت دے ! عہد شباب میں ہی اس سعید نوجوان نے اپنے مولی سے کو لگائی تھی ، دنیا سے اسے ایک بے رغبتی تھی اور دنیا کی رونقیں، رعنائیاں اسے ایک آنکھ نہ بھاتی تھیں۔خلوت میں یا دالبی اس سعادت مند نو جوان کو عبادت الہی سے انتہائی لگاؤ تھا۔تنہائی کی دعاؤں میں وہ ایک خاص لطف اٹھاتا۔دنیا سے الگ تھلگ ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ خدا کو یاد کرنے میں وہ ایک خاص سرور ولذت محسوس کرتا۔وہ تن تنہا کچھ زادِراہ ساتھ لے کر مکہ سے چند میل دور حراء نامی پہاڑی غار میں جا کر ، معتلف ہو کر عبادت کیا کرتا۔مہینوں وہ مکہ کی طرب خیز زندگی سے کنارہ کش رہتا۔پھر جب زادِ راہ ختم ہو جاتی تو واپس آکر اور زاد ساتھ لے لیتا اور تنہائی میں جا کر مراقبہ کرتا۔اللہ کو یاد کرتا۔( بخاری ) یہ پاک طینت اور نیک خصلت انسان درگاہ الہی میں ہار پا گیا۔حراء سے اتر کر سوئے قوم آنے والا یہ فخر عرب نوجوان ہادی برحق ، سید المعصومین حضرت مصطفے ﷺ کا وجود با جود ہے جسے رب العزت نے خلعت نبوت سے سرفراز فرمایا۔عین عنفوان شباب میں جبکہ آرزوئیں اور تمنائیں جو بن پر ہوتی ہیں اور خواہشات کے ہجوم کا مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔محمد دنیا سے بے رغبت ہو کر آبادی مکہ سے کوسوں دور ایک ویران پہاڑی غار حراء میں چلے جاتے۔وہاں تنہائی میں کائنات پر غور و فکر کرتے۔اللہ کو یاد کرتے۔شہر مکہ کے طرب خیز اور پُر رونق ماحول کو چھوڑ کر ایک نوجوان کی اللہ کی یاد میں ایسی محویت ، استغراق اور خلوت پسندی ایک غیر معمولی واقعہ تھا جسے مکہ والوں اور آپ کے خاندان کے لوگوں نے تعجب اور حیرت کی نظر سے دیکھا۔وہ سوچتے تھے کہ یہ مجیب انسان ہے جو دنیا کی دلچسپیوں سے بیزار ہے۔عالم جوانی میں بھی بیوی بچوں اور گھریلو زندگی پر ویرانوں کو ترجیح دیتا ہے۔