اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 633 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 633

نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی 633 اسوہ انسان کامل idea, and the Koran is explicit in support of freedom of conscience۔۔۔۔Many Westerners, accustomed by their history books to believe that Muslims were barbarous infidels, find it difficult to comprehend how profoundly our intellectual life has been influenced by Muslim scholars in the fields of science, medicine, mathematics, geography and philosophy۔۔۔۔I have been studying Islam for many years, and I cannot see any valid reason why this religion and Christianity cannot cooperate۔"(9) ترجمہ : پیدائشی یتیم ، آپ ہمیشہ خاص طور پر غریب اور ضرورت مند ، یتیم اور بیوگان ،غلام اور کمزور لوگوں کے بہت خیر خواہ رہے۔آپ نے عورت ذات کو صحرائی اقدار کی بندشوں سے نجات دلائی اور عمومی معاشرتی انصاف کا پر چار کیا۔شرابیوں سے شراب چھڑائی۔آپ نے اس بات کا پرچار کیا کہ غلاموں کو آزاد کرنا چاہیے۔اور یہ کہ والد کو بچیاں جو اس معاشرے میں ناپسندیدہ سمجھی جاتی تھیں قتل نہیں کرنا چاہیے اور یہ کہ معاشرے میں مظلوم کو بھی زمین وراثت میں ملے۔اور یہ کہ امن جنگ سے بہتر ہے۔اور یہ کہ انصاف کی علمبر داری ہونی چاہیے۔تاریخ میں کوئی بھی مذہب اتنی تیزی سے نہیں پھیلا جتنی تیزی سے اسلام پھیلا ہے۔مغرب کے وسیع حلقوں میں یقین کیا جاتا ہے کہ مذہب (اسلام) کا یہ پھیلا ؤ تلوار سے ممکن بنایا گیا ہے۔لیکن کوئی بھی جدت پسند عالم اس بات کو نہیں مانتا اور قرآن کریم ( کی تعلیم ) ضمیر کی آزادی کو فروغ دینے میں صریح واضح ہے۔۔اکثر مغربی لوگ جو صرف تاریخی کتب پر یقین رکھنے کے عادی ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مسلمان وحشی اور لامذہب قوم ہیں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کی علمی کاوشیں سائنس ،طب، ریاضی ، جغرافیہ اور فلسفے میں مسلمان علماء سے اس قدر گہرائی سے کیونکر متاثر ہیں۔اسلام کئی سال سے میرے زیر مطالعہ ہے اور میں کوئی بھی مؤثر وجہ اس بات کی نہیں پاتا کہ یہ مذہب (اسلام) اور مسیحیت مل کر کیوں نہیں چل سکتے۔“ 7۔مسٹر برنارڈ شا (1856 تا 1950ء) نے بانی اسلام اور آپ کے مذہب کی برتری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا:۔"If any religion has the chance of ruling over England, nay, Europe, within the next hundred years, it can only be Islam۔" "I have always held the religion of Muhammad in high estimation because of its wonderful vitality۔It is the only religion which appears to me to possess the assimilating capability to the changing phase of existence, which can make its appeal to every age۔I believe that if a man like Muhammad were to assume the dictatorship of the modern