اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 576 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 576

اسوہ انسان کامل 576 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی اور قناعت "Muhammad himself always lived a simple and frugal life, even when he became the most powerful sayyid in Arabia۔He hated luxury and there was often nothing to eat in his household۔He never had more than one set of clothes at a time and when some of his Companions urged him to wear a richer cermonial dress, he always refused, preferring the thick, coarse cloth worn by most of the people۔When he received gifts or booty, he gave it away to the poor and, like Jesus, he used to tell the Muslims that the poor would enter the Kingdom of Heaven before the rich۔" محمد نے اپنی ذات میں ایک نہایت سادہ اور قناعت والی زندگی گزاری۔اس وقت بھی جب آپ عرب کے طاقتور سردار بن گئے۔آپ آسائش پسند نہ تھے۔اکثر آپ کے گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا۔پہننے کے لئے آپ کے پاس بیک وقت کپڑوں کا ایک جوڑا ہوتا تھا اور جب آپ کے اصحاب نے کوئی امیرانہ لباس پہنے کی درخواست کی تو آپ نے قبول نہیں فرمائی بلکہ موٹے کھردرے کپڑے جو عام لوگ پہنتے تھے پسند فرمائے۔جب آپ کے پاس تحائف یا مال غنیمت آتا تو آپ اسے غربا میں تقسیم فرما دیتے اور مسیح کی طرح آپ مسلمانوں کو بتایا کرتے کہ غریب امیر سے پہلے آسمان کی حکومت میں داخل ہوں گے۔“ ( آرمسٹرانگ ( 3 39 قناعت کے اس خوبصورت نمونہ کے باوجو درسول کریم یہ دعا کیا کرتے تھے۔”اے اللہ ! جو تو نے مجھے عطا کیا ہے اُس پر مجھے قانع کر دے اور اس میں میرے لئے برکت ڈال دے اور جو چیز مجھے حاصل نہیں اُس میں میرے لئے بہتر قائمقامی فرما۔(حاکم) 40 لین پول رسول اللہ کی سادگی کے بارہ میں یہ شہادت دیتا ہے۔اخلاق و عادات میں وہ حد درجہ سادہ تھے۔البتہ اپنے معمولات میں وہ بہت محتاط تھے۔ان کا کھانا پینا ، ان کا لباس اور فرنیچر وغیرہ وہی معمولی درجہ کا تھا اور ہمیشہ وہی رہا جب کہ وہ اپنی طاقت و حکومت کی معراج تک پہنچے۔۔۔وہ بیماروں کی عیادت کرتے ، کوئی جنازہ ملتا تو پیچھے چلتے ، غلام کی دعوت کو بھی قبول کر لیتے ، اپنے کپڑوں کی مرمت خود کر لیتے ، بکریوں کا دودھ خود د وہ لیتے اور دوسروں کا ہمہ تن انتظار کر لیتے وہ اپنی ازواج کے ساتھ ایک قطار میں بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے معمولی مکانوں میں رہتے تھے وہ آگ خود جلا لیتے ، فرش پر جھاڑو دے لیتے تھوڑا بہت کھانا جو کچھ بھی گھر میں موجود ہوتا، اس میں وہ لوگ ہمیشہ شریک ہوتے جو وہاں موجود ہوتے ، ان کے گھر کے باہر ایک چھپر (صفہ ) تھا جہاں ایسے متعدد غریب افراد موجود رہتے جن کی گزر بس کا تمام تر انحصار آپ ﷺ کی فیاضی پر منحصر تھا۔(پول) 41