اسوہء انسانِ کامل — Page 537
اسوہ انسان کامل 537 نبی کریم کا شاندار حلم پوچھا گیا کہ اگر آپ چاہیں تو اللہ تعالیٰ ان منکرین کو مہلت دے اور اگر چاہیں تو ان کا مطالبہ پورا کر دیا جائے۔مگر پھر نشان دیکھ کر بھی جو انکار کرے گا تو میں اسے ہلاک کر کے چھوڑوں گا۔نبی کریم نے فرمایا نہیں ایسا نہیں کرنا۔میں چاہتا ہوں کہ ان کو مہلت ملے۔( احمد ) 21 دوس قبیلہ کے سردار طفیل بن عمرو نے اپنے قبیلہ کو اسلام کی طرف دعوت دی اور ان کا انکار دیکھ کر رسول اللہ سے ان کے خلاف بددعا کروانا چاہی تو رسول کریم نے ہاتھ اُٹھائے اور اپنے مولیٰ کے حضور عرض کیا اے اللہ ! دوس قبیلہ کو ہدایت دے اور انہیں میرے پاس لے کر آ۔( احمد )22 الغرض حلم کا خلق رسول اللہ کی صداقت نبوت کا حیرت انگیز نشان تھا۔