اسوہء انسانِ کامل — Page 459
اسوہ انسان کامل 459 اہلی زندگی میں رسول کریم کا بہترین نمونہ unmarried so that they could hold on to their property۔It was not unsusual for a man to marry his women wards as a way of absorbing their property into his own estate۔" دم اگر تعد دازدواج کو اس کے پس منظر میں دیکھا جائے تو یہ ہرگز لڑکوں کی تسکین جنس کے سامان کے طور پر ایجاد نہیں کی گئی تھی۔بلکہ یہ معاشرتی قانون سازی کا ایک حصہ تھا۔یتیم لڑکیوں کا مسئلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آغاز سے ہی در پیش تھا لیکن جنگ احد میں کئی مسلمانوں کی شہادت نے اس میں اضافہ کر دیا تھا۔شہید ہونے والوں نے محض بیوگان ہی پیچھے نہیں چھوڑیں بلکہ بیٹیاں بہنیں اور دیگر رشتہ دار بھی تھے جو نئے سہاروں کے متقاضی تھے۔کیونکہ ان کے نئے نگران ان یتامی کی جائدادوں کی انتظام و انصرام کے قابل نہ تھے۔بعض جائدادروکنے کی خاطر ان لڑکیوں کی شادی اس لئے نہ کرتے تھے اور ایک مرد کے لئے اپنے زیر کفالت عورتوں سے شادی کرنا کوئی غیر معمولی بات نہ تھی جس کے ذریعہ وہ ان کی جائداد بھی اپنے قبضہ میں کر لیں۔‘ ( آرمسٹرانگ )64 اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم صحیح معنوں میں اپنی اہلی زندگیوں کو رسول اللہ ﷺ کے پاک اسوہ اور خلق عظیم کے رنگ میں رنگین کرنے والے ہوں اور وہ پاکیزہ معاشرہ استوار کریں جس کے قیام کے لئے ہمارے سید و مولیٰ اس دنیا میں تشریف لائے۔1 ترمذی (40) کتاب المناقب باب 64 2 مسلم (18) كتاب الرضاع باب 18 مسلم (18) كتاب الرضاع باب 18 4 مسند احمد جلد 6 ص 91 5 بخاری(84) كتاب الرقاق باب 17 6 بخاری (59) كتاب الوصايا باب 33 حواله جات 7 مسند احمد بن حنبل جلد 2 ص 232 8 بخاری (81) كتاب الادب باب 38 شمائل ترمذی باب ماجاء في خلق رسول الله" 10 السيرة النبوية ابن هشام جلد 1 ص204