اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 296 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 296

اسوہ انسان کامل 296 آنحضرت له بحیثیت معلم و مربی اعظم پہلے اور آخر میں اللہ کا نام ضرور لیا کرو۔(ابن ماجہ )36 گھر میں داخل ہونے کا ادب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تربیت کی خاطر بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی خیال رکھتے تھے۔چنانچہ حضور نے اپنے صحابہ کوکسی کے گھر جانے کیلئے اجازت لینے کا طریقہ بھی سمجھایا۔حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، دروازہ کھٹکھٹایا۔آپ نے فرمایا کون ہے؟ میں نے کہا میں۔آپ نے فرمایا ”میں“ کیا مطلب ہوا یعنی حضور نے اس کو نا پسند کیا اور یہ چاہا کہ نام لیا جائے۔چنانچہ پھر بعد میں صحابہ نام لے کر آپ سے اجازت لیا کرتے تھے۔( بخاری ) 37 نماز پڑھنے کا طریق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خوبصورت نماز کا نمونہ دے کر اپنے اصحاب کو نماز کا سلیقہ سکھاتے اور ان کی نمازوں کا جائزہ لے کر بھی انہیں مناسب توجہ دلاتے۔ایک دفعہ حضور نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے آکر نماز پڑھی مگر رکوع و سجود مکمل نہیں کئے پھر اس نے رسول کریم کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام عرض کیا۔آپ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا کہ جاؤ پھر نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔اس نے جا کر پھر نماز پڑھی اور دوبارہ واپس آکر آنحضور کو سلام عرض کیا۔آپ نے تیسری دفعہ اسے فرمایا کہ پھر جاؤ اور نماز پڑھو۔تم نے نماز نہیں پڑھی۔اس پر اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ میں تو اس سے بہتر نماز نہیں پڑھ سکتا آپ ہی مجھے سکھا دیں۔رسول اللہ نے فرمایا تکبیر کہہ کے نماز کے لئے کھڑے ہو پھر جتنا حصہ قرآن کا سہولت سے پڑھ سکتے ہو پڑھو، پھر اطمینان سے رکوع کرو پھر سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔پھر اطمینان سے سجدہ کرو۔اس طرح ساری نماز سکون سے پڑھا کرو۔( بخاری )38 کھانے کے آداب کی تعلیم ایک دفعہ ایک شخص نے آنحضرت کو کھانے پر بلایا اور درخواست کی کہ آپ چار مہمان ساتھ لے آئیں۔ایک اور شخص بھی آپ کے ساتھ ہولیا۔میزبان کے دروازے پر پہنچے تو آپ نے فرمایا یہ پانچواں آدمی بھی ہمارے ساتھ آگیا ہے۔اگر تم چاہو تو ا سے اجازت دے دو اور چاہو تو یہ واپس چلا جاتا ہے۔اس نے کہا یا رسول اللہ میں اسے بخوشی اجازت دیتا ہوں۔( مسلم ) 39 حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارا دستور یہ تھا کہ جب تک آنحضرت کھانا شروع نہ کریں، ہم کھانے میں ہاتھ نہیں ڈالتے تھے۔ایک دفعہ جب ہم کھانے کے لئے اکٹھے تھے ایک لونڈی آئی اور جلدی سے کھانے میں ہاتھ ڈالنے