اسوہء انسانِ کامل — Page 213
213 رسول کریم کی ہمدردی خلق اسوہ انسان کامل کی بھی عیادت فرمائی۔حضرت جابر بن عبداللہ ایک نوجوان صحابی تھے جن کے والد اُحد میں شہید ہوگئے تھے۔انہیں یہ بات ہمیشہ یادر ہی کہ ایک دفعہ وہ بیمار ہوئے۔غشی کی حالت تھی۔رسول اللہ حضرت ابوبکر اور عمر کے ساتھ پیدل ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے تھے۔( بخاری )38 رسول کریم بیمار کی تکلیف کا خاص خیال رکھتے اور علاج تجویز فرماتے تھے۔حضرت کعب بن عجر ہمسفر حج میں آپ کے ساتھ شریک تھے۔ان کے بال لمبے تھے اور سر میں جوئیں بہت پڑ گئی تھیں۔حالت احرام میں سر بھی نہیں منڈواسکتے تھے۔نبی کریم ان کے پاس سے گزرے تو ان کی تکلیف دیکھ کر فرمایا کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔آپ نے اسی وقت حجام کو بلایا جس نے مجرہ کے سر کے بال مونڈ دیئے۔پھر فرمایا’اب احرام میں بال مونڈوانے کا کفارہ ادا کر دو۔( بخاری ) 39 رسول کریم شہد پسند کرتے اور بطور دوا بھی تجویز فرماتے تھے۔ایک دفعہ ایک شخص نے اپنے بھائی کے پیٹ کی کسی بیماری کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا شہد پلاؤ۔اس نے شہد پلایا اور واپس آکر بتایا کہ پیٹ تو مزید خراب ہو گیا ہے۔آپ نے فرمایا اور شہد پلاؤ۔اس نے پھر پلایا اور بتایا کہ تکلیف تو بڑھ گئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ اور پلاؤ تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ( اور خدا کا کلام سچا ہے کہ شہد میں شفاء ہے )۔چنانچہ اس کے بعد اسی شہد سے اس کو افاقہ ہو گیا۔( بخاری ) 40 رسول کریم ﷺ نے اونٹ کے دودھ سے بھی بعض بیماریوں استقاء وغیرہ کا علاج فرمایا۔کلونجی کے بارہ میں فرمایا کہ ہر بیماری کا علاج اس میں ہے سوائے موت کے۔( بخاری ) 41 اس طرح فرمایا ہر روز صبح سات کھجور میں ناشتہ میں استعمال کرنے سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔( بخاری )42 رسول اللہ تیز بخار وغیرہ کا فوری علاج پانی سے بدن ٹھنڈا کرتے اور فرماتے تھے کہ ”بخار بھی جہنم کی آگ کی طرح ہے اسے پانی سے ٹھنڈا کیا کرو۔( بخاری )43 ایک دفعہ رسول کریم ایک مریض کی عیادت کو تشریف لے گئے۔اس سے پوچھا تمہیں کچھ کھانے کی خواہش ہے؟ اس نے کہا کہ گندم کی روٹی کو جی چاہتا ہے۔آپ نے اسی وقت ارشاد فرمایا کہ جس کسی کے گھر گندم کی روٹی ہو وہ اپنے اس بیمار بھائی کے لئے بھیج دے۔پھر حضور نے فرمایا جب تمہارا مریض کسی چیز کا تقاضا کرے تو وہ اسے کھلایا کرو۔ایک اور مریض نے حضور ﷺ کے استفسار پر عرض کیا کہ مجھے دودھ شکر اور آٹے سے پکی ہوئی روٹی چاہئے۔حضور نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے۔چنانچہ اسے ایسی روٹی مہیا کی گئی۔(ابن ماجہ ) 44 آنحضور مریض کی مناسب تیمارداری اور اُسے اچھی خوراک مہیا کرنے کی ہدایت فرماتے تھے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم بیماری کے دنوں میں ایک قسم کا دلیہ جس میں گوشت ملا ہوتا تھا کھانے کی ہدایت کرتے اور فرماتے