اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 1

☆☆ صلى الله آنحضرت ﷺ کے پیار، محبت اور رحمت کے اُسوہ کو دنیا کو بتانا چاہئے۔ہر ملک میں آنحضرت ﷺ کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اپنے اعمال کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔☆☆ ڈنمارک میں انتہائی غلیظ ، توہین آمیز اور مسلمانوں کے جذبات کو انگیخت کرنے والے کارٹونوں کی اشاعت کی پُرزور مذمت اور اس کے خلاف اسلامی تعلیمات کے دائرہ میں رہتے ہوئے جماعت احمدیہ کے رد عمل اور اس کے مثبت اثرات کا تذکرہ۔☆☆ اس قسم کی حرکتوں سے ان لوگوں کے اسلام سے بغض اور تعصب کا اظہار ہوتا ہے۔اور ان گندے ذہن والوں کے ذہنوں کی غلاظت اور خدا سے دُوری نظر آجاتی ہے۔☆☆ جھنڈے جلانا، ہڑتالیں کرنا ، توڑ پھوڑ کرنا یا فساد پھیلانا احتجاج کا صحیح طریق نہیں ہے۔ہمیں اپنے رویے اسلامی اقدار اور تعلیم کے مطابق ڈھالنے چاہئیں۔ہمارا رد عمل ہمیشہ ایسا ہونا چاہئے جس سے آنحضرت ﷺ کی تعلیم اور اسوہ نکھر کر سامنے آئے۔☆☆ احمد یوں کو صحافت کا شعبہ اپنانے کی تحریک خطبه جمعه فرموده مؤرخہ 10 فروری 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ 1