اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 67 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 67

السلام حضرت مسیح موعود اس پر جہاد کو منسوخ کرنے ، اسلامی احکامات کو تبدیل کرنے اور آنحضرت ﷺ کی تعلیمات اور آپ کے عہد کے خاتمہ کا الزام سراسر تہمت اور انتہائی گھناؤنا الزام ہے۔☆☆ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے عشق رسول ﷺ ان لوگوں سے لاکھوں کروڑوں حصے زیادہ ہے جو ہم پر اس قسم کے اتہام اور الزام لگاتے ہیں۔ہ جو ڈنمارک کے اخبار میں آنحضرت ﷺ کی توہین پر مبنی کارٹونوں کی اشاعت کے حوالہ سے روزنامہ جنگ میں جماعت احمدیہ کے خلاف سراسر جھوٹی اور خلاف حقیقت خبر کی اشاعت محض شرارت اور شر انگیزی ہے۔✰✰ ایسی جھوٹی خبر پھیلانے والے کے متعلق میں یہی کہتا ہوں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اللہ تعالیٰ اب ان بدفطرتوں کو عبرت کا نشان بنادے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 3 مارچ 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ 67