اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 62 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 62

آب زلال کی شکل پرنور کی مشکیں اس عاجز کے مکان میں (فرشتے ) لئے آتے ہیں اور ایک نے اُن میں سے کہا کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمد کی طرف بھیجی تھی۔۔اور ایسا ہی عجیب ایک اور قصہ یاد آیا ہے کہ ایک مرتبہ الہام ہوا جس کے معنے یہ تھے کہ ملاء اعلیٰ کے لوگ خصومت میں ہیں۔یعنی ارادہ الہی احیاء دین کے لئے جوش میں ہے۔( دین کو نئے سرے سے زندہ کرنے کے لئے ہے۔لیکن ہنوز ملاء اعلیٰ پر شخص مُحیی کے تعین ظاہر نہیں ہوئی' (جس نے زندہ کرنا ہے پتہ نہیں لگ رہا وہ کون ہے۔اس لئے وہ اختلاف میں ہے۔اسی اثناء میں خواب میں دیکھا کہ لوگ ایک مُحیی کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ایک شخص اس عاجز کے سامنے آیا اور اشارہ سے اُس نے کہا۔هَذَا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ اللہ یعنی یہ وہ آدمی ہے جو رسول اللہ سے محبت رکھتا ہے۔اور اس قول سے یہ مطلب تھا کہ شرط اعظم اس عہدہ کی محبت رسول ہے۔سو وہ اس شخص میں متحقق ہے“۔( یعنی اس میں موجود ہے۔) " اور ایسا ہی الہام متذکرہ بالا میں جو آل رسول پر درود بھیجنے کا حکم ہے سو اس میں بھی یہی ستر ہے کہ افاضہ انوار الہی میں محبت اہلِ بیت کو بھی نہایت عظیم دخل ہے۔اور جو شخص حضرت احدیت کے مقربین میں داخل ہوتا ہے وہ انہیں طیبین اور طاہرین کی وراثت پاتا ہے اور تمام علوم و معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ہے۔(براہین احمدیہ۔ہر چہار حصص۔حاشیه در حاشیه نمبر 3۔روحانی خزائن جلد 1۔صفحه 597-598) اسلام کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہو کر کوشش کی جائے پس آج احیاء دین کے لئے اسلام کی کھوئی ہوئی شان و شوکت واپس لانے کے 62