اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 45 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 45

آزادی صحافت اور آزادی ضمیر کے نام پر بعض مغربی ممالک اور اخبارات کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ظالمانہ رویہ اختیار کرنے اور ان کے دوہرے اخلاقی معیاروں کا تذکرہ مغربی دنیا کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جراتوں کا سبب خود مسلمانوں کی اندرونی حالت بھی ہے اور عالم اسلام اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے انتہائی خوفناک حالت سے دو چار ہے۔آنحضرت ﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ کو بہت جگہ دیں۔آج ہر احمدی کی ذمہ داری ہے جس نے اس زمانہ کے امام کو پہچانا کہ آنحضرت ﷺ کی محبت کے جذبے کی وجہ سے بہت زیادہ درود پڑھیں۔ނ فضا میں اتنا در و د صدق دل کے ساتھ بکھیریں کہ فضا کا ہر ذرہ درود مہک اٹھے اور ہماری تمام دعا ئیں اس درود کے وسیلے سے خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ کر قبولیت کا درجہ پانے والی ہوں۔☆☆ ( قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود السلام کے ارشادات کے حوالہ سے درود شریف کی اہمیت و برکات کا ذکر کرتے ہوئے بکثرت درود پڑھنے اور امت مسلمہ کے لئے دعاؤں کی خصوصی تحریک) خطبه جمعه فرموده مؤرخہ 24 فروری 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ 45