عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 71
قرارداد 709 یہ قرارداد امام جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب جو جماعت کے رُوحانی اور انتظامی سربراہ ہیں کو ان کی واشنگٹن آمد پر خوش آمدید کہنے کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ہم امن عالم ، انصاف، عدم تشدد، حقوق انسانی ، مذہبی آزادی اور جمہوریت سے ان کی وابستگی کو سراہتے ہیں۔یه قرار داد جماعت احمد یہ عالمگیر کے امام اور روحانی اور انتظامی سر براہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تاریخی دورہ کے موقع پر پیش کی جارہی ہے جو آپ 16 جون 2012ء تا 2 جولائی 2012 ء فرمارہے ہیں۔یہ قرارداد اس لیے پیش کی جارہی ہے کہ آپ 22 اپریل 2003ء کو حضرت مرزا غلام احمد ( قادیانی علیہ السلام) کے تاحیات خلیفہ منتخب کیے گئے تھے۔یہ قرارداد اس لیے بھی پیش کی جارہی ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب امن کو فروغ دینے والے ایک اہم مسلمان راہنما ہیں۔آپ نے اپنے خطبات، تقاریر، کتب، اور انفرادی ملاقاتوں کے ذریعہ مسلسل خدمت انسانیت، دنیا بھر میں انسانی حقوق اور امن و انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام کے لیے آواز بلند کی ہے۔یہ وہ اقدار ہیں جن پر جماعت احمد یہ قائم ہے۔یہ قرارداد اس لیے بھی پیش کی جارہی ہے کہ جماعت احمد یہ وہ مسلمان جماعت ہے جو بار بار امتیازی سلوک ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنی ہے۔28 مئی 2010ء کو چھیاسی احمدی مسلمانوں کو لاہور پاکستان میں اس وقت قتل کر دیا گیا جب جماعت احمدیہ کی دو مساجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ قرارداد اس لیے بھی پیش کی جارہی ہے کہ مسلسل فرقہ وارانہ تشددکا نشانہ بننے کے باوجود حضور نے تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے ہمیشہ منع فرمایا۔