عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 47 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 47

ایٹمی جنگ کے تباہ کن نتائج اور کامل انصاف کی اشد ضرورت ایک طریق جس سے میں دُنیا میں فروغ امن کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔خطوط کا وہ سلسلہ ہے جو میں نے بعض عالمی راہنماؤں کو لکھتے ہیں۔چند ماہ قبل میں نے پوپ بینیڈکٹ کو خط لکھا جو ان تک میرے ایک احمدی نمائندہ نے خود مل کر پہنچایا۔اس خط میں میں نے انہیں لکھا کہ چونکہ وہ دُنیا کے سب سے بڑے مذہبی فرقہ کے راہنما ہیں۔لہذا انہیں قیام امن کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔اسی طرح حال ہی میں ایران اور اسرائیل کے مابین انتہائی خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی عداوت کو دیکھتے ہوئے میں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کو خطوط لکھے جس میں میں نے دونوں راہنماؤں کو توجہ دلائی کہ جب انسانیت کی خاطر فیصلے کریں تو کسی بھی طرح کی عجلت اور عاقبت نا اندیشی سے فیصلے نہ کریں۔حال ہی میں میں نے صدر بارک اوباما اور کینیڈا کے وزیر اعظم سٹیفن ہار پر کو بھی خطوط لکھے اور دونوں کو لکھا کہ دنیا میں امن و آشتی کے قیام کے لیے وہ اپنی ذمہ داریاں اور کردار ادا کریں اور میں مستقبل قریب میں دوسرے سربراہان مملکت اور راہنماؤں کو بھی متنبہ کرنے کے لیے خطوط لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میں نہیں جانتا کہ وہ میرے خطوط کو اہمیت دیں گے بھی یا نہیں۔لیکن اُن کا رد عمل جیسا بھی ہو تمام دنیا میں موجود کروڑوں احمدی مسلمانوں کے امام اور روحانی پیشوا ہونے کی حیثیت سے اُن کے جذبات اور احساسات کی نمائندگی کرتے ہوئے دُنیا کی اس خطر ناک صورتحال میں میں نے قیام امن کے لیے ایک کوشش تو کی ہے۔میں یہ بات بھی واضح کر دوں کہ ان جذبات کا اظہار میں نے کسی خوف کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے انسانیت کے لیے سچی محبت کا جذبہ کار فرما ہے۔انسانیت کے لیے یہ ہمدردی ہر سچے مسلمان کے دل میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے جو جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں تمام انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے۔غالباً آپ حیران ہوں گے اور یہ سن کر آپ کو دھچکا سا لگے گا کہ انسانیت سے ہماری محبت براہ راست آنحضرت ﷺ کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے۔آپ کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوسکتا ہے کہ پھر کیوں مسلمان دہشت گرد تنظیمیں معصوم لوگوں کا خون بہا رہی ہیں یا پھر کیوں مسلمان حکومتیں محض اپنی حکومت بچانے کے لیے اپنے ہی عوام کے لیے قتل عام کے حکم جاری کر رہی ہیں؟ الله 47