عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 37
پیش لفظ 24 مارچ 2012ء کو نویں سالانہ امن کا نفرنس کا انعقاد بیت الفتوح مورڈن میں جماعت احمد یہ مسلمہ انگلستان نے کیا۔اس تقریب میں ایک ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے جن میں حکومتی وزرا، سفراء ممالک، ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران میئر آف لندن ، متعدد دیگر معززین، ماہرین، ہمسایہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔امسال کانفرنس کا موضوع ”بین الاقوامی امن تھا۔تیسرا سالانہ احمد یہ مسلم انعام برائے فروغ امن، حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے رفاہی اداره SOS Children's Villages انگلستان کو ان کی تمام دنیا میں یتیم اور بے آسرا بچوں کی محرومیاں دور کرنے کے سلسلہ میں مسلسل کوششوں کے اعتراف اور ان کا خواب کہ ہر بچے کے لیے ایک پیارا گھر کی تکمیل کے سلسلہ میں دیا۔